بلوچستان پولیس دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ دوستانہ ہے، آئی جی پولیس
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں سے وابستہ طالب علموں کا بلوچستان پولیس کے ساتھ دو ہفتوں پر محیط انٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریب بدھ کے رو ز یہاںسی پی او میں انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صوبے کے نوجوانوں سے بہت زیاداہ ا±مید یں ہیں یہ کہ وہ کسی بھی شکل میں معاشرے کی خدمت کر سکتے ہیںجبکہ اس کے لئے ایک محفوظ اور پر± امن ماحول کی فراہمی یقیناً پولیس کے ذمے ہے ٹریننگ کا مقصد آپ کو پولیس کی حقیقی زندگی اور ان کے کام کی نوعیت سے آگاہی تھی تاکہ مستقبل میںبحیثیت سفیر آپ اس ادارے کو عوام میںحقیقی معنوں میںاجاگر کر سکیں۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ پولیس ہر جگہ معاشرہ کی عکاس ہو تی ہے لہٰذ ا معاشرہ جس طرح کا ہو گا پولیس بھی اسی طرح کی عکاسی کر رہی ہو گی۔ بلوچستان پولیس ملک کے دیگر صوبوں کے پولیس کی نسبت زیادہ دوستانہ ہے اس کی وجہ بھی بلوچستان کے معاشر ے کا ایجی لیٹرین ہونا ہے جس میں تقریباً لو گ اپنے خیالات کو پیش کرنے میں مساوات رکھتے ہیں چونکہ کہیں بھی پولیس ہمیشہ کمیونٹی سے ہوتی ہے لہٰذا پولیسنگ پر معاشرے کے بل واسطہ اثرات ہمہ وقت برقرار رہتے ہیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے شرکاءکے سوال جواب سیشن میں اس امر کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن و اما ن کی صورتحال بہتر ہے تاہم اس خطے کو دہشت گردی سمیت مختلف درینہ چیلنجز کا سامنا ہے مگر بلوچستان پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے خصوصاً دہشت گردی کی جنگ میں پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ بلوچستان پولیس کے سفیر کے طور پر اپنے حاصل شدہ مشاہدات کی روشنی میں پولیس کا بہتر چہرہ عوام کے سامنے لائیں۔ مزید برآں معاشرے کو اس بات کا ادارک ضرور کروائیں کہ پولیس کتنے نامسائل حالات کے باوجود اپنے نصب العین یعنی حفاظت ار خدمت کے جذبے سے جڑی ہوئی ہے اور امن و امان کے قیام کے لئے بھی جانوں کے نظرانے پیش کررہی ہے تاہم یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ عوام بھی اپنی پولیس جو کہ یقیناً ان میں سے ہے کووہ مقام دے جس کی وہ حقدار ہے عوام کے اعتماد کے بغیرکوئی بھی قانون نافذ کرنے والا ادارہ اپنے مقرر کر دہ اہداف کو حاصل نہیں کر سکتی۔ پروگرام کے آخر می شرکاءکے قیمتی آرا کو لیتے ہوئے آئی جی پولیس نے مذکورہ پروگرام کو وسعت دینے کی ہدایت کی تاکہ عوام اور پولیس کے مابین پائی جانے والی غیر ضروری دوری کو ختم کیا جا سکے۔