انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلسہ گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں، میں خود بہت ہی مشکل سے جلسہ گاہ تک پہنچا، حد ہے کہ ہمیں جلسہ کے لیے صرف 6 بجے کا وقت دیا گیا، جس میں ہم نے صرف 5 منٹ کی ہی تقریر کی . بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 بجے کے بعد ہمارے جلسے کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹیں بجھا دی گئیں، اس طرح کے جبر سے ہم رکنے والے نہیں ہیں، کارکن مایوس نہ ہوں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ اس سے بھی بہتر اور منظم جلسہ کریں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ لاہورحکومت نے تمام راستے بند کر کے فسطائیت کی انتہا کر دی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ اس سے بھی بہتر اور منظم جلسہ کریں گے .
ہفتہ کے روز لاہور رنگ روڈ کاہنہ جلسہ عام کے اختتام پر واپس روانہ ہوتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی مقامی انتظامیہ نے ہمیں این او سی جاری کیا اور مقررہ وقت 6 بجے رکھا، لاہور میں کون سا جلسہ ہوتا ہے جو 6 بجے ختم ہوتا ہے؟ .
متعلقہ خبریں