بچے کے کمرے کو ایسا سجایا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے۔۔۔ کیا واقعی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بختاور کے بیٹے کے شاندار استقبال کی ہے؟

دبئی (قدرت روزنامہ)بختاور کے ہاں یٹے کی پیدائش کی خبر تو سب نے سن لی ہے . لیکن اطلاعات ہیں کہ دبئی میں بیٹے کی پیدائش کے بعد بلاول نے بھانجے کی خوشی میں اسپتال کو کیک اور مٹھائیوں سے بھر دیا .

اتنا ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بختاور کے اسپتال سے واپس بلاول ہاؤس آنے پر بلاول ہاؤس کو غباروں اور کیک سے سجایا گیا ہے . بچے کے کمرے کی تھیم سفید اور سکائی بلیو رکھی ہے جو آنکھوں کو بھلی لگ رہی ہے البتہ تاحال یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ واقعی حقیقی ویڈیو ہے یا نہیں کیونکہ بختاور کے خاندان میں کسی نے بھی بچے کی کوئی تصویر ابھی شئیر نہیں کی ہے . . .

متعلقہ خبریں