واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا، اگر آپ واٹس استعمال کرتے ہیں تو لازماًجان لیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا، اگر آپ واٹس استعمال کرتے ہیں تو لازماًجان لیں ۔۔واٹس ایپ اپنے نئے یا آنے والے فیچرز کے حوالے سے صارفین کو آگاہ کرتا رہتا ہے لیکن اس بار واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہیں ہوسکا ہے۔ دنیا بھر میں پیغامات
کی ترسیل کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی ہی ہے جس میں کمپنی کی جانب سے صارفین کی سہولیات کے لئے تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔ لیکن اس بار واٹس ایپ نے خاموشی کے ساتھ ’ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ بیک اپ ‘فیچر متعارف کرایا ہے جو کہ انیڈرایڈ اور آئی او ایس صارفین کے لئے ہوگا۔ یہ فیچر بتدریج صارفین کو دستیاب ہوگا جو آپشنل ہوگا یعنی صارف کو خود سیٹنگز میں جاکر اسے ان ایبل کرنا ہوگا۔ طریقہ کار: اس مقصد کے لیے آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائس پر واٹس ایپ کو اوپن کریں۔ اوپن کرنے کے بعد سیٹنگز مینیو میں جائیں۔ وہاں چیٹس پھر چیٹ بیک اپ پر جائیں جہاں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کا آپشن ہوگا (اگر آپ کے لیے فیچر دستیاب ہوا تو)۔ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کو سلیکٹ کریں اور سامنے آنے والی ہدایات کے مطابق پاس ورڈ یا اپنی پسند کی کی (key) کو انٹر کریں۔اس کے بعد ڈن بٹن دبائیں ۔