ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید


شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب ہیں
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بہت سے لوگ اس تشیوش میں مبتلا ہیں کہ کیا حکومت اس بار 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کرے گی؟گزشتہ سال حکومت نے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
اب جیسے جیسے 9 نومبر کا دن قریب آرہا ہے، بہت سے لوگ سوچ رہے ہیں کہ کیا اس دن کو عام تعطیل کے طور پر منایا جائے گا، چونکہ اس بار 9 نومبر ہفتہ کو آرہا ہے تو لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا انہیں اس ہفتے دو چھٹیاں ملیں گی؟
جیسے جیسے توقعات بڑھ رہی ہیں، شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب ہیں۔ لیکن ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔
تاہم وزارت خارجہ نے 2024 کے آغاز میں تعطیلات کی جو فہرست جاری کی تھی، اس میں 9 نومبر اقبال ڈے کو بطور تعطیل بھی شامل کیا گیا ہے۔

9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے علامہ اقبال برصغیر کی ایک اہم شخصیت کے طور پر ابھرے، انہوں نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔
ایک جدید صوفی شاعر کے طور پر اقبال نے اپنی اثر انگیز شاعری کے ذریعے قوم میں انقلابی جذبے کو ابھارا۔
ان کے ادبی کاموں کا ہسپانوی، چینی، جاپانی اور انگریزی سمیت مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے، جس نے انہیں عالمی سطح پر ایک قابل ذکر فلسفی کے طور پر قائم کیا۔
علامہ اقبال پاکستان کی آزادی دیکھنے کے لیے زندہ نہیں رہے، 21 اپریل 1938 کو انتقال کر گئے۔