فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا فیصل پر شدید غصہ اتار رہے ہیں۔
فیصل قریشی اور ثنا فیصل شوبز کی سب سے پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں، یہ جوڑی ایک دہائی سے ایک ساتھ ہے اور اس کے 2 خوبصورت بچے بھی ہیں۔ دونوں میاں، بیوی ہمیشہ کھل کر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت اور تعریف کا اظہار کرتے ہیں۔
ثنا فیصل نے ایک ماہ قبل اپنی سالگرہ منائی لیکن ان کے سرکاری شناختی کارڈ کی سالگرہ دراصل ایک ماہ بعد کی ہے، وہ اب اسے منا رہی تھی اور اس کے شوہر نے اسے اپنے سرکاری شناختی کارڈ کی سالگرہ پر ایک میٹھے بوسے کے ساتھ مبارکباد دی، ثنا فیصل نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
ثنا فیصل نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’لوگ شناختی کارڈ پر اپنی عمر سے 2 سال، 3 سال کم لکھ رہے ہیں، اور میری عمر صرف 1 ماہ کم ہے، یہ انتہائی ناانصافی ہے۔‘
ثنا فیصل کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو ایک آںکھ نہ بھائی اور انہوں نے فیصل قریشی اور ثنا فیصل پر تنقید کے نشتر چلائے، سوشل میڈیا صارفین نے جوڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پھر یہ لوگ کہتے ہیں کہ ان کی بھی کوئی پرائیویسی ہے۔