بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع


چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے کہ مقامی افراد کے باڈر پار انے جانے کیلیے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو <‘کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع اس حوالے سے چمن ڈسٹرکٹ ہال میں ایک تقریب منعقد کیاگیا جس سے اپنے خطاب مین کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے کہ مقامی افراد کے باڈر پار انے جانے کیلیے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو اور وہ باعزت طور پر باڈر کے ار پار جاسکیں اس سلسلے میں بہت جلد ان پاسپورٹ پر مفت ویزہ لگانے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔
اس وقت صوبائی حکومت نے باڈر کی بندش کے بعد مشکلات سے دوچار افراد میں نوے کروڑ روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تقسیم کرچکے ہیں گزشتہ ایک سال سے باڈر کی بندش کے بعد مقامی افرادکو مشکلات ہے ہمیں اس کا اندازہ ہے بیس سے پچیس کروڑ روپے کا سامان بھی تقسیم کیاگیا ہے اس کے علاوہ چمن ماسٹر پلان بھی تکمیل کے بعد مقامی تاجروں کو وہاں کاروبار شروع کرنے کاکام اخری مراحل میں ہیں ۔

یہاں کاروبار شروع ہونے کے بعد لوگو کو روزگار میسر ہوگا تقریبا چھ ہزار افراد کو روزگار میسر ہوگا چمن انڈسٹریز پلان بھی بہت جلد شروع ہوگا اس میں لوگو قافی روزگار مہیاں ہوگا کمشنر نے مزید کہاکہ پاک افغان باڈر پر ون رجیم ڈاکومنٹ لاگو کرنے کا مقصد مقامی افراد کو بیروزگار نہیں کرنا تھا چمن کے مقامی افراد شناخت کارڈ پر جانے کی اجازت دی گئ تھی انکو افغان حکومت نے روکے ہوئے ہیں ون ڈاکومنٹ رجیم صرف افغان شہریوں کیلئے ہیں جوکہ پاکستان میں امن امان کی صورتحال خراب کرنے یہاں اتے ہیں جتنے حملے یہاں ہوئے ہیں زیادہ تر حملوں میں باڈر پار سے ائے ہوئے لوگ ملوث پائے گئى ہیں ۔
اس وقت چمن کے لوگو کے پانچ ہزار مفت پاسپورٹ بناکراس وقت چمن کے شہریوں میں تقسیم کررہے ہیں بیس ہزار پاسپورٹ مقامی افراد کا حکومت نے مفت بنانے کا وعدہ کیا ہے اس تقریب سے چمن سکاوٹ کمانڈنٹ بریگیڈئیر شکیل احمد نے بھی خطاب کیا۔
انھوں نے کہاکہ چمن کے مقامی افراد کو مفت پاسپورٹ بنانے کے بعد ان پاسپورٹوں پر افغانستان کے مفت ویزے لگانے کا عمل بھی شروع کررہے ہیں حکومت کا چمن کے عوام کے ساتھ یہ وعدہ ہے کہ باڈر کی بندش کے بعد ان کی روزگار کسی نہ کسی شکل میں بحالی کیلئے ہمہ وقت کوشش کریں گے اس دوران ڈپٹٰی کمشنر ضلع چمن حبیب احمد بنگلزئ تاجر رہنما عمران خان کاکڑ حاجی عطاواللہ اچکزئ نے بھی خطاب کیا اخر میں لوگو میں مفت پاسپورٹ تقسیم کیے گئے۔