کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا، چائے اور کھانے پینے کے ہوٹلوں پر چھٹی کے روز رش رہا . محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو صوبے کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بارکھان سمیت بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاسلسلہ بھی جاری رہا .

اس دوران با ر بارکھان میں 3ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی . سرد ہواؤں کے چلنے سے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں درجہ حرات کئی ڈگری گر گیا ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم درجہ حرات 2ڈگری سینٹی، کوئٹہ میں 4،نوکنڈی میں،ژوب میں 11، چمن میں 10، 13، سبی میں 16،گوادر میں 18،تربت میں 19، جیوانی میں 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . سردی کے آتے ہی شہریوں نے گرم ملبوسات اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا جبکہ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کی شکایات بھی موصول ہوئیں . محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکا ن ہے . . .

متعلقہ خبریں