گزشتہ روز حملے کے بعد لاپتہ ہونے والےمیر مہراللہ حسنی بازیاب ہو گئے، ڈی سی خضدار


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار وڈھ کے علاقے کراڑو میں قومی شاہراہ پرگزشتہ روز نامعلوم افراد نے قبائلی رہنماء میر مہراللہ محمد حسنی کے قافلے پر حملہ کردیا تھا اس حملے میں میر مہراللہ محمد حسنی کے دو محافظ مارے گئے تھےتین زخمی ہوگئے جن میں لیویز فورس کے سرکاری اہلکار بھی شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ حملے کے بعد میر مہراللہ لاپتہ ہوگئے تھے ان کی بازیابی کے لیے کراڑو کے قریب پہاڑی سلسلے میں لیویز اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن شروع کیاگیاہے آپریشن کے دوران لاپتہ بی اے پی کے رہنما میرمہراللہ محمد حسنی بازیاب ہوگیا ہے ان کو باحفاظت خضدار پہنچادیا دی گئی ہے۔