ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان میدان میں آگئیں، اور خواتین کو اہم مشورہ دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں انہوں نے کہاکہ کچھ عرصے سے ایک ٹرینڈ چل پڑا ہے کہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار لڑکیوں کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک ہورہی ہیں۔
اداکارہ نے کہاکہ کچھ روز قبل ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئیں اور اب گلگت بلتستان کی ٹک ٹاکر کی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں جو ٹرینڈ چل پڑا ہے یہ بہت غلط ہے، جو لوگ ایسی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں، اداروں کو چاہیے کہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیں۔
انہوں نے لڑکیوں اور خواتین کو مشورہ دیا کہ کبھی بھی کسی پر بھروسہ مت کریں کیونکہ زمانہ بہت خراب ہے، اس لیے کبھی بھی جذبات میں آکر اپنے شوہر کو بھی ذاتی ویڈیوز نہ بھیجیں۔
مشی خان نے کہاکہ جب لڑکیوں کی ایسی ویڈیوز بن جاتی ہیں یا وہ کسی کو بھیجتی ہیں تو پھر اس بنیاد پر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے، اس لیے پہلے ہی احتیاط کرنی چاہیے۔