50 بندوں کیلیے پورے پاکستان کے کنٹینر اسلام آباد پہنچا دیے گئے ہیں، بیرسٹر سیف

حکومت کے تمام اقدامات کے باوجود پی ٹی آئی اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات منوائے گی، صوبائی مشیر اطلاعات


پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 50 بندوں کے لیے پورے پاکستان کے کنٹینر اسلام آباد پہنچا دیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج اور اس کے خلاف حکومتی اقدامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے جعلی حکومت کی حواس باختگی صاف ظاہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو 50 بندے اکھٹے نہ کرنے کے دعوے اور دوسری جانب کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سمجھ سے بالاتر ہے۔ 50 بندوں کے لیے پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام اباد پہنچا دیے گئے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب،سندھ اور کشمیر کی تمام فورسز بھی اسلام آباد میں تعینات کی جارہی ہیں، ان تمام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات منوائے گی
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت پر شدید خوف طاری ہے، اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور فسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ بغض عمران خان میں آئین اور قانون کو روندا جارہا ہے۔