پی ٹی آئی احتجاج: وفاقی دارالحکومت سمیت جڑواں شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایندھن کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ جڑواں شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل ٹینکروں کی نقل و حمل متاثر ہو رہی ہے۔
منگل کو آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے رابطہ کیا گیا تو اتھارٹی نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں خلل پڑ سکتا ہے۔
آئل ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اوگرا اس مسئلے کو حل کرنے اور ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے۔
آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مؤثر منصوبہ بندی کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خدشے کو کم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد کریں اور ان کے ساتھ مل کر ان کی اس حوالے سے کوششوں کی حمایت کریں۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے استحکام کو برقرار رکھنے اور روزمرہ کی زندگی اور معاشی سرگرمیوں میں ممکنہ خلل سے بچنے کے لیے اس مسئلے کا بروقت حل بہت ضروری ہے۔