عمران خان کی جان بچانے کا فارمولہ کیا ہے؟ فیصل واوڈا نے بتادیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جو مرشد ہے وہی بانی پی ٹی آئی کی تباہی کا ذمہ دار اور ضامن ہے۔ بشریٰ بی بی جب سے عمران خان کی زندگی میں آئی ہیں، تب سے وہ گھڑی چور، مار دھاڑ پر یقین کرنے والے اور اداروں کے خلاف ہوگئے۔
نجی ٹیلیویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ 7 عورتوں کا ایک گینگ ہے جو عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کے مطابق اگر بیگم جاکر بانی پی ٹی آئی کو دم درود والا پانی پلادیں یا دہی کھلادیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی،اور اگر اُنہیں بچانا ہے تو یہی راستہ ہے کہ ان کی ملاقات نہیں کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیل کے تحت باہر آنے والے ڈیل ہی کے تحت باہر جائیں گے تو پھر حراست میں بھی جائیں گے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ دھرنے میں سب سے پہلے بشریٰ بی بی اور گنڈاپور بھاگے۔بشریٰ بی بی جان دینے کو تیار تھیں مگر فوٹیج آگئی کہ وہ ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں۔