اے این پی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے40 پیسےکا اضافہ بدترین ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر ایک ہی ماہ میں 2 بار پٹرول بم گرایا گیا، عید سے پہلے تبدیلی سرکارکی جانب سے عوام کو یہ تحفہ دیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert