معروف سیاستدان اور رکن پنجاب اسمبلی نشاط خان ڈاہا انتقال کر گئے

(قدرت روزنامہ)ایم پی اے پی پی 206 نشاط خان ڈاہا دنیا فانی سے کوچ کرگئے . نشاط خان ڈاہا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے .

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم پی اے نشاط ڈاہا کا انتقال انکی رہائش گاہ پر ہوا . ایم پی اے نشاط خان ڈاہا سوگواران میں ایک بیوہ اور بیٹی کو چھوڑ گئے . مرحوم تین مرتبہ ایم پی اے سٹی خانیوال اور تحصیل ناظم بھی رہے چکے . نشاط احمد خان 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی . نشاط احمد خان ڈاہا 2008 میں پیپلز پارٹی اور 2013 میں ن لیگ اور 2018 میں بھی ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے . خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم ایم پی اے کی نماز جنازہ کل گیارہ بجے لاہور موڑ گراو¿نڈ میں ادا کی جائے گی . مرحوم کی تدفین انکے آبائی قبرستان لاہور موڑ میں کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں