پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور قوتِ خرید میں کمی۔۔۔استاد محترم نے بہترین حل نکال لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور قوتِ خرید میں کمی کے باعث استاد نے اسکول آنے جانے کے لیے گھوڑا ‏خرید لیا . بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی نے عوام کی کمر ‏توڑ کر رکھ دی ہے، دیگر ممالک کی طرح یہ حال لبنان کا بھی ہے جہاں پیٹرول کا بحران اور قیمتیں متوسط طبقے ‏کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے .

مہنگائی کی صورتحال میں تدریس سے وابستہ استاد نے اسکول آمدورفت کے لیے گھوڑا خرید لیا ہے . ملک میں ‏پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور بحران کی وجہ سے اساتذہ اور عملے اسکولز نہیں پہنچ پا رہا . سکینڈری ایجوکیشن ایسوسی ایشن نے اساتذہ کی پریشانیوں اور دیگر شعبوں کی طرح تعلیمی شعبے کو درپیش ‏مشکلات کے حل تک تدریس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے . ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان مشکل حالات میں ٹیچرز اور عملے کا تعلیمی اداروں تک پہنچنا انتہائی دشوار ہو ‏گیا ہے جس کے سدباب کے لیے حکومت کو اقدامات کرنا ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں