چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے


لاہور (قدرت روزنامہ)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق حتمی شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔ٹورنامنٹ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے دونوں بورڈ کے درمیان معاہدے بھی اب آخری مراحل میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بورڈز نے باہمی تعاون کے کیساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو نئے مسودے پر یقین دہانی کروادی ہے جس کے بعد آج حتمی اعلان متوقع ہے۔
چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی جبکہ 2026 تک پاکستانی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کیلئے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرتی تو ایونٹ پورا پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ گزشتہ ہفتے چھٹی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوسکا تھا۔
ادھر ایونٹ میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز اسی مقام پر کھیلے گی۔
بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی ہے اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔
ہائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت پر آئی سی سی نے پاکستان کو 2027 کے بعد ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی دے گا جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *