عالمی امن کےفروغ کے لیے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں ، آرمی چیف

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کےفروغ کے لیے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں . تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی اسی پی آر ) کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے 76 ویں عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے .

پاک فوج کے سر براہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہمارے جوانوں نے ہر آزماش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں ، عالمی امن کےفروغ کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں ، ہماری قربانیاں عالمی امن کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں ، ہماری قربانیاں بابائے قوم کے وژن کے مطابق ہیں . . .

متعلقہ خبریں