عالمی امن کےفروغ کے لیے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں ، آرمی چیف

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کےفروغ کے لیے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی اسی پی آر ) کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے 76 ویں عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

پاک فوج کے سر براہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہمارے جوانوں نے ہر آزماش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں ، عالمی امن کےفروغ کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں ، ہماری قربانیاں عالمی امن کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں ، ہماری قربانیاں بابائے قوم کے وژن کے مطابق ہیں۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

3 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

10 mins ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

12 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

27 mins ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

39 mins ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

2 hours ago