جنت مرزا نے سنیما کے مقابلے ٹک ٹاک کا انتخاب کیوں کیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنت مرزا پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاکر ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے سنیما کے مقابلے ٹک ٹاک کا انتخاب کیا تھا۔ ان کے انسٹا گرام پر 10 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہوں نے ’تیرے باجرے دی راکھی‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا جو فلاپ ہو گئی تھی۔
ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سنیما جانا نہیں چاہتی کیونکہ وہ آرام سے اپنے گھر میں موبائل استعمال کرنا پسند کرتی ہے۔ جبکہ سنیما کے ٹکٹس مہنگے ہیں جسے ایک شخص پوری فیملی کے لیے خریدنا افورڈ نہیں کرسکتا۔
جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ویسے بھی آج کے نوجوان گھر میں رہ کر ٹک ٹاک کے ذریعے اسکرول کرنا چاہتے ہیں اور جب چاہیں وہاں مجھے دیکھ سکتے ہیں۔ اس لیے وہ سنیما پر ٹِک ٹاک کے انتخاب کو ترجیح دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ٹک ٹاک شروع کیا تو وہ کرینگ ویڈیوز بناتی تھیں۔ اس وقت ٹرینڈ ویڈیوز کا تھا اور انہیں ٹھیک سمجھا جاتا تھا۔ ویوز بھی اس پر زیادہ آتے تھے لیکن اب ٹڑینڈ بدل چکا ہے۔