وزیر اعلی بلوچستان نے کرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے لئے مالی معاونت کے پیکج کا اعلان کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے لئے مالی معاونت کے پیکج کا اعلان کردیا ۔ محکمہ مذہبی امور بلوچستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے مسیحی کمیونٹی کے 1ہزار غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی، وزیر اعلی کا یہ اقدام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور غریب اقلیتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، محکمہ مذہبی امور بلوچستان کے مطابق کرسمس کے موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کا یہ اقدام مساوی معاشرے کے وژن کا ثبوت ہے، صوبائی حکومت اقلیتوں کی بہبود اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *