بوبی دیول کی بیوی نے بھری محفل میں کرینہ کو تھپڑ جڑ دیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فلم اجنبی کی شوٹنگ میں کے دوران پیش آیا تھا


بھارت(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ میں ایسے کئی اداکار اور اداکارائیں موجود ہیں جن کے درمیان اَن بن آج بھی موجود ہے۔ جیسا کہ ایک واضح مثال بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور وویک اوبرائے کی ملتی ہے جن کے درمیان اختلافات 2003 سے جاری ہیں۔وہیں بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار بوبی دیول کی اہلیہ کے درمیان تنازع لوگوں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے۔اداکارہ کرینہ کپور سے متعلق ایک واقعہ مشہور ہے کہ بوبی دیول کی اہلیہ تانیا دیول اور ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں تانیا دیول نے کرینہ کو تھپڑ دے مارا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فلم اجنبی کی شوٹنگ میں کے دوران پیش آیا تھا، اس فلم کی شوٹنگ کے دوران کرینہ کپور اور بپاشا باسو کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا تاہم اس تنازع میں تانیا دیول بھی شامل کے شامل ہونے سے معاملہ مزید خراب ہوتا چلا گیا۔معاملے کی شروعات اس وقت ہوئی جب کرینہ نے اپنے ڈیزائنر وکرم کو بپاشا باسو کے لیے ملبوسات تیار کرنے سے روک دیا تھا اور یہ بات تانیا دیول کو پسند نہ آئی اور انہوں نے بپاشا کی حمایت کا فیصلہ کیا۔
تانیا کا بپاشا کی حمایت کرنا کرینہ کی والدہ ببیتا کو بلکل پسند نہ آیا اور وہ بوبی دیول کی بیوی پر بھڑک اُٹھیں جس پر ان کی تانیا سے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو یہ دیکھ کر کرینہ کپور کو غصہ آگیا، تاہم جھگڑا اتنا بڑھ گیا تھا کہ تانیا دیول سے برداشت نہ ہوا اور انہوں کرینہ کو تھپڑ مار دیا۔اس واقعے سے کرینہ اور بوبی دیول کے تعلقات بھی متاثر ہوئے جبکہ کرینہ اور پباشا کے کشیدہ تعلقات تاحال برقرار ہیں۔