کوئٹہ ایکسپو سینٹر کی کسی اور مقام پر منتقلی کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، پی ٹی آئی بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر اور ممتاز قبائلی رہنما سید صادق آغا نے کہا ہے۔ کہ کوئٹہ ایکسپو سینٹر کو کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مرکز نہ صرف کوئٹہ بلکہ بلوچستان بھر کے تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کے لیے ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔ اسے منتقل کرنا علاقے کی اقتصادی ترقی پر منفی اثر ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض مفاد پرست عناصر ذاتی اور گروہی مفادات کے تحت ایکسپو سینٹر کو ایسے مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں نہ تو صنعتیں ہیں اور نہ ہی کاروباری انفراسٹرکچر موجود ہے۔ یہ اقدام صرف مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔