بی اے پی کے آئندہ حکومت سازی میں نواب ثناء اللہ زہری سے تعاون کی درخواست

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما سینیٹر سعید ہاشمی، میر عبدالقدوس بزنجو،سردار عبدالرحمن کھیتران،حاجی محمد خان لہڑی نے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان افیئرز کے کوآرڈینیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ بھی موجود ہیں ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا . بی اے پی کے وفد نے آئندہ حکومت سازی میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے تعاون کی درخواست کی .

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے موقف اختیارکیاکہ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق حکومت گرانے اور آئندہ حکومت سازی میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں . . .

متعلقہ خبریں