نئے ڈ ی جی آئی ایس آئی کا فیصلہ انٹرویوز کے بعد ہوا۔۔۔وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا . وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر مشاورت ہوئی .

تفصیلی مشاورت کے بعد لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کی تعیناتی کی منظوری دی گئی . اعلامیہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم 20 نومبر کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے . وزیراعظم آفس کو ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے وزرات دفاع نے فہرست ارسال کی . وزیراعظم عمران خان نے تمام فہرست میں شامل امیدواروں کے انٹرویوز لئے . حتمی مشاورت وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان آج (26اکتوبر )ہوئی . . .

متعلقہ خبریں