تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے جامع اقدامات کیے ہیں: سیدسجیل حیدر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سید سجیل حیدر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں، اے این ایف منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سرگرم ہے۔
انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم کو سراہا گیا ہے، انسدادِ منشیات کے لیے طبقات کا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔
سید سجیل حیدر نے کہا ہے کہ ملک بھر کی 77 جامعات سے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سید سجیل حیدر نے منشیات کو پاکستانی معاشرے کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا تھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سید سجیل حیدر نے کہا تھا کہ ہمسایہ ملک میں سینتھیٹک ڈرگ کی پیداوار بڑھی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ خواتین، بچوں کا ڈرگ اسمگلنگ میں بطور آلۂ کار استعمال خطرناک ہے، ہمسایہ ملک میں پوست کی کاشت میں کمی آئی ہے۔
ڈائریکٹر اے این ایف کا یہ بھی کہنا تھا کہ منشیات ہمارے معاشرے کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہمی کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *