ملک میں چینی کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں چینی کی قیمت پہلی بار 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی قیمت تقریباً 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شہری سرکاری ریٹیل قیمت سے 30 روپے 25 پیسے کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ریٹیل قیمت 89.75 اور چینی 120 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔ ملک میں چینی 90 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کراچی، کوئٹہ،خضدار،حیدرآباد
میں چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تک ہے ۔ سکھر،لاڑکانہ، گوجرانولہ میں بھی چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تک ہے ۔ پشاور اور بنوں میں چینی کی قیمت 118 روپے فی کلو تک ہے۔ فیصل آباد 115 اوراسلام آباد میں چینی 110 فی کلوتک، لاہور،سیالکوٹ اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو تک ہے۔ ملتان، بہاولپور،سرگودھا میں چینی 90 روپے فی کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔
