ہدف ہے رواں سال کے آخر تک 7 کروڑافراد کی ویکسین مکمل کریں ، اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہدف ہے اس سال کے آخر تک 7 کروڑافراد کی ویکسین مکمل کریں ، انشااللہ دو ماہ میں ہم اپنا ہدف پوراکرلیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ویکسین لگانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ہدف ہے اس سال کے آخر تک 7 کروڑافراد کی ویکسین مکمل کریں، اب تک 7کروڑ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک اور ملک بھر میں 4 کروڑافراد کو مکمل ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں، انشااللہ دو ماہ میں ہم اپناہدف پوراکرلیں گے۔

WhatsApp
Get Alert