رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی ایک بار پھر ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں چند دن پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں اس سال دسمبر میں شادی کر لیں گے۔
اب یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رنبیر اور عالیہ دسمبر میں شادی تو کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی شادی اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی اگلے سال یعنی 2022 کے آغاز یعنی فروری یا مارچ تک متوقع ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی عالیہ اور رنبیر کو مداح جلد ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔