پی ڈی ایم میں واپسی؟ اپوزیشن جماعتیں حیران، پیپلز پارٹی نے فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے گی اور اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم موجودہ حکومت کے خاتمے کے لئے پیپلزپارٹی کی مدد حاصل کر سکتی

ہے۔پیپلزپارٹی پنجاب اور وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے لئے پی ڈی ایم کو دی جانے آفر پر قائم ہے۔ وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ بلوچستان میں عدم اعتماد کی تحریک حلال جبکہ وفاق اور پنجاب میں حرام کیوں ہی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم موجودہ حکومت کو گرانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وفاقی اور پنجاب کی حکومت سہارا دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ہمیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے باپ کا ووٹ لینے کا طعنہ دینے والے آج کدھر ہیں کیونکہ انہوں نے بلوچستان میں عدم اعتماد کی تحریک میں باپ کو سپورٹ کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ پی ڈی ایم باپ کو سپورٹ کرنے پر جے یو آئی ، بی این پی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کو کب نوٹس دیتی ہی انہوں نے کہا کہ قوم اب پی ڈی ایم کے اسمبلیوں سے استعفے اور لانگ مارچ کے انتظار میں ہے۔

WhatsApp
Get Alert