کابل میں 2 دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ

کابل (قدرت روزنامہ)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے ساتھ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے . افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ملٹری اسپتال کے دروازے کے قریب دھماکے کے بعد داعش کے جنگجو اسپتال میں داخل ہوئے،جہاں ان کی امارت اسلامی فورسز سےجھڑپ ہوئی .

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں سردار محمد داؤد خان فوجی اسپتال کے قریب سنی گئی ہیں . نائب ترجمان امارت اسلامی بلال کریمی کے مطابق دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں . بلال کریمی نے بتایا کہ دونوں دھماکے سردار داؤد خان ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے ہیں . عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی . . .

متعلقہ خبریں