عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کو تکلیف پیکیج قرار دیدیا

بہاولنگر(قدرت روزنامہ) تبدیلی سرکار کی تباہ کاریاں جاری' بہاولنگر کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کو تکلیف پیکیج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم 120روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کررہے ہیں دوسری طرف یوٹیلٹی سٹور پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی نوید بھی سنا دی ہے اس حکومت سے عوام کو خیر کی توقع نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر بات پر عمران خان نے یوٹرن لیا ہے اب عمران خان آب زم زم سے نہا کر بھی آجائیں تو پاکستان کے عوام ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں بہاولنگر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور یوٹرن لینا عمران خان کا وطیرہ ہے اس جیسا وزیر اعظم ملکی تاریخ میں کبھی نہیں آیا جو ہر بات پر یوٹرن لے لیتا ہے اب اس کی کسی بات پر پاکستانی عوام کو اعتماد نہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ جس بات کا نوٹس عمران خان لیتے ہیں بالکل اس کے برعکس وہ اشیا مہنگی ہوجاتی ہیں اس لئے عمران خان عوام کو ریلیف پیکیج دینے کی بجائے تکلیف پیکیج دیتے ہیں عوام کی وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ انہوں نے کہا تھا جس دن میرے خلاف دس افراد سڑکوں پر نکل آئے میں استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤنگا اگر عمران خان میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں اور قوم پر احسان کریں کیونکہ کرکٹ کھیلنا اور ملک چلانا دو مختلف کام ہیں 1992ء کے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر سوائے کپتان ہونے کے ان کی کارکردگی دیکھی جائے تو وہ ایک عام کھلاڑی سے بھی بدتر تھی اب وزیر اعظم بن کر عمران خان نے جو گل کھلائے ہیں وہ قوم کے سامنے ہیں بہاولنگر کے شہریوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر پاکستانیوں پر کوئی احسان کرناچاہتے ہیں تو خدا راہ استعفیٰ دیکر گھر جائیں قوم ان کا یہ احسان ساری زندگی یاد رکھیں گے . .

.

متعلقہ خبریں