’وزیراعظم عوام پر رحم کریں‘ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر حکومتی اتحادی جماعت بھی بول پڑی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد میں شامل جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم سے عوام پر رحم کرنے کی اپیل کردی . تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عوام پر رحم کریں، ایسے فیصلے نہ کیے جائیں جس سے عوام سڑکوں پر نکل آئے ، اس اضافے کا اثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑتا ہے ، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں، عالمی مارکیٹ میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے ، عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے غیر ضروری اخراجات کم کئے جائیں .

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی اپیل بھی کی گئی ہے . خیال رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے ، 5 نومبر جمعہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے ، پٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی ہے . وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے ، مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 116 روپے 53 پیسے ہو گئی ، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 پیسے اضافے کے ساتھ 114 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے . اس ضمن میں وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریکوری میں کمی کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا ، اگر اوگراکی سمری کے مطابق پیسے بڑھاتے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا . . .

Ad
متعلقہ خبریں