رشوت دینے اور لینے والا سیمی فائنل میں نہیں جاسکے گا: منیب بٹ

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور افغانستان کے میچ کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں ٹیموں کے لیے طنزیہ پیغام جاری کیا ہے۔

منیب بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’انشاءاللّہ! رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں سیمی فائنل میں داخل نہیں ہوں گے۔‘

اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’فِکس میچ‘ کا بھی استعمال کیا۔

اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اور افغان کرکٹ بورڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہار کے جیتنے والے بازیگر کہتے ہیں اور جان کر ہارنے والے کو کاریگر کہتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دو روز قبل ہونے والے بھارت اور افغانستان کے درمیان سپر 12 میں گروپ 2 کے میچ کو سوشل میڈیا صارفین نے ’فکس‘ قرار دیا تھا۔

وسیم اکرم بھی کل کے میچ کو فکس قرار دینے کے مخالف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں ابوظبی میں افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں کچھ اس طرح کے واقعات رونما ہوئے جس کی وجہ سے صارفین میچ کو فکس قرار دینے پر مجبور ہوگئے تھے۔

WhatsApp
Get Alert