شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو ’فیڈر‘ پکڑانے کی ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کی اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو ’فیڈر‘ تھمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اس وقت ٹی 20 ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں پر وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز گاہے بگاہے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک مختصر سی دلچپسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک بچوں کی طرح معصومانہ انداز میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ثانیہ مرزا اپنا ہاتھ بڑھاتی ہیں تو قومی کرکٹ ٹیم کے 39 سالہ آل راؤنڈر اپنے بیٹے کی دودھ پینے کی فیڈر بوتل کو اہلیہ کے ہاتھ میں تھما دیتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ قسم کے تبصرے کیے جارہے ہیں اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا جارہا ہے کہ کس طرح شادی کے 11 سال بعد بھی دونوں بچوں جیسے انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ شرارتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے 2010ء میں پاکستانی سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے، اذہان 2018ء میں پیدا ہوا تھا۔

WhatsApp
Get Alert