کرنٹ لگا اور جان چلی گئی ۔۔ کرنٹ سے جاں بحق راحیل کچھ دیر بعد بچے کا باپ بن گیا

(قدرت روزنامہ)کراچی کا رہائشی 25 سالہ احیل نامی شخص کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا، اس کے انتقال کے کچھ ہی دیر بعد اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی . راحیل ایک دوکان میں نوکری کرتا تھا اور گزشتہ رات نوکری ختم کر کے اپنی حاملہ بیوی کے پاس اسپتال جا رہا تھا کہ راستے میں حسین آباد فوڈ اسٹریٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا .

مذکورہ واقعے کے بعد جب کے الیکٹرک کو جائے حادثہ پر طلب کیا تو کے الیکٹرک نے یہ کہا کہ یہ کھمبا جس سے نواجوان کو کرنٹ لگا یہ ہماری ملکیت نہیں بلکہ ٹاؤن کی ملکیت ہے اور اس واقعے پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راحیل نامی شخص کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی یا پھر موٹر سائیکل سے گر کر ہوئی اسکا کچھ بھی ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا تاہم تفتیش کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا . واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے تیز بارش ہو ئی جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے کے بہت سے واقعات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے . . .

متعلقہ خبریں