فہد مصطفیٰ کو 5ہزار کا خاص نوٹ مل گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ پلیئر وسیم اکرم نے اداکار فہد مصطفیٰ کو اپنے دستخط والا 5ہزار کا نوٹ دے دیا۔اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں فہد مصطفیٰ نے 5ہزار کا نوٹ پکڑا ہوا ہے جس میں وسیم اکرم کے سائن بھی ہوئے ہیں۔ ساتھ موجود وسیم اکرم اس نوٹ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے وسیم اکرم کو ٹیگ کر کہ لکھا کہ یہ نوٹ میرے لیے سائن کرنے پر بہت شکریہ۔

شیئر کی گئی تصویر میں فہد مصطفیٰ اور وسیم اکرم پیچحے وقار یونس بھی نظر آرہے ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے وقار یونس کو بھی ٹوئٹر پیغام میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگلی باری آپ کی ہے۔

فہد مصطفیٰ کہ اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے وقار یونس نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا ہے کہ میں دستخط کر دوں لیکن 5 ہزار کا نوٹ آپ کا اپنا ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں فہد مصطفیٰ کو یہ بھی بتایا ہے کہ مصباح الحق نے بھی ان کے لیے تحفہ لیاہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

14 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

47 mins ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

1 hour ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago