مہنگی گاڑی میں سوار خاتون نے ٹریفک اہلکار کی جانب سے روکنے اور چلان کرنے پر ہاتھا پائی شرو ع کر دی ،د ھمکیاں ، ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)اکثر اوقات ٹریفک وارڈنز اور عام شہریوں کے درمیان چالان پر تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو تی رہتی ہیںلیکن اب ایک خاتون کی ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی ویڈیو نے انٹر نیٹ صارفین کو آگ بگولہ کر دیاہے جو کہ تیزی سے وائر ل ہو رہی ہے اور لوگ اس خاتون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کرتے دکھائی دیتے ہیں . تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مہنگی اور لگژری گاڑی ’ مرسیڈیز ‘ میں بیٹھی ہوئی ہے اور مزے سے ڈرائیو کرتے ہوئے آ رہی ہے ، نمبر پلیٹ جعلی ہونے پر وارڈن انہیں رکنے کیلئے اشارہ کرتاہے .

گاڑی رکنے پر ٹریفک اہلکار خاتون سے ڈرائیونگ لائسنس یا گاڑی کی بک کا مطالبہ کرتاہے اور کہتاہے کہ کچھ دن پہلے بھی آپ کو تنبیہ کی تھی کہ اپنی نمبر پلیٹ تبدیل کریں اور اصلی لگائیںلیکن جب آپ کو آج دوبارہ روکا گیا تو آپ نے گاڑی بھی نہیں روکی . وارڈن خاتون سے پوچھتا ہے کہ گاڑی کی اصلی پلیٹس کہاں پر ہیں جو ایکسائز سے جاری ہوتی ہیں ؟ خاتون جواب دیتی ہے کہ وہ بننے کیلئے گئی ہیں . ٹریفک اہلکار خاتون سے ڈرائیونگ لائسنس لینے کے بعد دوسرے اہلکار کو چالان کرنے کیلئے دیتا ہے اور خود گاڑی کی جعلی نمبر پر توڑ کر اتار لیتا ہے ، خاتون یہ دیکھ کر گاڑی سے باہر نکلتی ہے اور چلانے لگتی ہے جبکہ وارڈن خاتون سے ہاتھا پائی نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہتاہے کہ یہ مت کریں آپ خاتون ہیں اس لیے حد میں رہیں ، لیکن خاتون باز نہیں آتی اور مسلسل ٹریفک اہلکار پر ہاتھ اٹھاتی دکھائی دیتی ہے یہاں تک کہ وہ وارڈن سے موبائل فون بھی چھین کر نیچے پھینک دیتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں