سندھ کی سیاست میں ہلچل، ذوالفقار مرزا کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعظم عمران خان کے معاون کی ذوالفقار مرزا سے اہم ملاقات ہوئی۔سندھ کی سیاست میں اہم ملاقات کے بعد بڑی ہلچل شروع ہو گئی ہے۔یہ ملاقات سابق وزیرداخلہ سندھ کی موجودہ گورنر سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ذوالفقار مرزا کی ملاقات پونے گھنٹے تک جاری رہی۔
جس میں وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی بھی شامل تھے۔جبکہ ذوالفقار مرزا کے ساتھ ان کی اہلیہ اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں۔ملاقات میں سندھ کی سیاست پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ اس موقع پر ذوالفقار مرزا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔ ذوالفقار مرزا نے حکمراں جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا اور سوچنے کے لیے وقت مانگا۔

اس سے قبل سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحٰی کے بعد سندھ میں اہم سیاسی اکھاڑ پچھاڑ ہونے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو سندھ میں پیپلزپارٹی کو سخت ٹف ٹائم دینے کے لیے سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو سندھ کے نئے گورنر لگانے کی تیاری کی جاری ہے، پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر رابطوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Recent Posts

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

6 mins ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

9 mins ago

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو…

15 mins ago

تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ…

36 mins ago

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ…

48 mins ago

متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی…

1 hour ago