بھارت کا غرور فضاؤں میں راکھ ہوگیا، مریم نواز کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرانے پر پاک فضائیہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ نے دنیا پر یہ واضح کر دیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ یہ صرف ایک عسکری ردعمل نہیں بلکہ ایک تاریخی لمحہ ہے جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ یہ وہ سرزمین ہے جسے آزمانے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں۔ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اور ہم اپنے بہادر جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔
