فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے12 پیسے اضافے کے بعد 174 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی ہے . ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے . گزشتہ روز بھی ڈالر 1 روپے 30 پیسے مہنگا ہو کر172 روپے93پیسے کا ہوگیاتھا . گزشتہ چاردنوں میں انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 4 پیسے مہنگاہوچکاہے . رواں ہفتے کے آغازسے اب تک ڈالر 4 روپے 50 پیسے تک مہنگا ہواہے . اس سے قبل ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا تھا . جب ڈالر قیمت 170 روپے سے بھی نیچے گر گئی تھی . فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت170 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر169 روپے 75 پیسے ہو گئی تھی . 26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نےتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا . یا د رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کی گئی تھی جس کے بعد روپے کی قدت مستحکم ہوئی تھی . ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر رواں سال روپے کی قدر میں کمی ہی ریکارڈ کی گئی ہے . رواں سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قیمت کی شرح میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا . ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی . افغانستان کی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ایسے عوامل ہیں جو پاکستانی کرنسی کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ رہے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈالرنے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی . ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد 174 روپے سے تجاوز کر گئی .
متعلقہ خبریں