بھارت میں گھس کر تباہی، سوشل میڈیا پر پاکستان کے مسیحی ایئرفورس افسر کامران بشیر کے چرچے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن کے دوران ایئر فورس کے ایک مسیحی افسر کی بہادری کے حوالےسے سوشل میڈیا پر اطلاعات زیرگردش ہیں۔
آپریشن بنیان مرصوص کا ہیرو کامران بشیر مسیح ❤️🇵🇰
جا شہزادے تینوں رب دیاں راکھاں،🤲 pic.twitter.com/bqEC7GeTH7— Sofi ABD🇵🇰 (@AK47dangerous) May 10, 2025
سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے مسیحی پائلٹ گروپ کیپٹن کامران بشیر نے دشمن کی دفاعی حدود کو توڑتے ہوئے بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں واقع راجوری ایئربیس پر کامیاب حملہ کر کے تاریخ رقم کر دی۔
وہ بھارت کے فضائی دفاعی نظام کو سب سے پہلے عبور کرنے والے پاکستانی پائلٹ تھے جنہوں نے غیر معمولی مہارت، جرات اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے اہم ترین فوجی مرکز کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
گروپ کیپٹن کامران بشیر(مسیح) جو کہ ایک سٹاف نرس میڈم شہناز ( مرحوم ) کا بیٹا ہے سلام ہے اس بہادر ماں کے بہادر بیٹے کو، یہ وہ ہیرو ہے جس نے انڈیا کے راجوری ائیر بیس کیمپ کو تباہ کیا
پاکستان میں رہنے والے ہر مذہب فرقےکے لوگوں نے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیاپاکستان زندہ آ باد pic.twitter.com/6dFwApC9I4
— PTI Faisalabad Official (@RanaSar33884226) May 10, 2025
یہ کارروائی پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھی، جس کے دوران کئی بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
گروپ کیپٹن کامران بشیر کی قیادت میں ہونے والا یہ حملہ نہ صرف آپریشن کی کامیابی کا سنگ میل تھا، بلکہ اس نے پاک فضائیہ میں اقلیتوں کے فعال اور اہم کردار کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔
پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران اور عسکری قیادت نے گروپ کیپٹن کامران بشیر کی جرات مندانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام قومی وحدت، مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان میں اقلیتوں کے وقار کی روشن مثال ہے۔
