نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن سے متعلق برطانوی محکمہ ٹیکس کا اہم بیان سامنے آگیا

بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے


لندن (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعطم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے، سرکاری ریکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025 کو ختم ہوئی۔
محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہوا ہے، 2 ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کی طرف سے خود کو دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔
حسن نواز نے تقریبا 10 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن اختیار کیا تھا۔
حسن نواز نے مؤقف دیا کہ تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کے باوجود ایچ ایم آر سی نے ایک خاص مدت گزر جانے کے باوجود ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا۔
گزشتہ برس سرکاری گزٹ میں حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کی گئی تھیں۔
دیوالیہ پن ختم ہونے کے قانونی طور پر قرضوں کی ادائیگی کی ضرورت نہیں رہتی اور قرض لینے والوں کو قرض کی واپسی سے روک دیا جاتا ہے۔
حسن نواز سے متعلق بینک دیوالیہ کیس بند کردیا گیا جب کہ ان کے خلاف کوئی فوجداری یا دیوانی الزامات عائد نہیں ہوئے، برطانوی حکومت نے حسن نواز کو کاروبار شروع کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی اور برطانیہ حکومت کے ریونیو اور کسٹم نے حسن نواز کے خلاف بینک دیوالیہ کیس باضابطہ طور بند کردیا۔
برطانوی ریونیو اور کسٹم نے حسن نواز اور ان کے ڈائیریکٹرز کو بلا رکاوٹ کام کرنے کی اجازت دے دی، فیصلے میں کہا گیا کہ قرض دار کی طرف سے تعاون نہ کرنے یا عدالتی احکامات کی پابندی نہ کرنے کا کوئی اشارہ نہیں ملا، حسن نواز نے تمام قانونی تقاضوں اور کارروائیوں کو پورا کیا۔
فیصلے کے مطابق اس حکم کے ساتھ ہی یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے، حسن نواز کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی باقی نہیں رہی۔
میڈیا کے بعض حلقوں نے منفی انداز میں رپورٹنگ کر کے حسن نواز شریف کے کاروباری معاملات کو غکط رنگ دیا تھا، دوران تفتیش برطانوی محکموں نے اس حوالے سے زیرو کرپشن اور زیرو بد انتظامی دیکھی۔