پاک بھارت تنازع کے دوران نواز شریف کیوں چُپ رہے؟ رانا ثنااللہ نے بھید کھول دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالیہ دنوں میں پہلگام واقعے اور اس کے بعد جنگی صورتحال کے دوران پاکستان کے چوٹی کے سیاسی رہنما نواز شریف کی جانب سے بھارت کی مذمت میں کوئی بیان نہ آنے کی وجہ کیا رہی؟ اس بھید سے رانا ثنا نے پردہ اٹھا دیا ہے۔
مسلم لیگی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے نجی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میاں نواز شریف خاموش نہیں تھے انہوں نے پیچھے رہتے ہوئے وفاق اور حکومت پنجاب کی رہنمائی کی اور مشورے دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میاں نواز شریف اس معاملے بیان جاری بھی کرتے تو بھی مخالفین کی جانب سے ان پر تنقید ہونا تھی، ان اعتراض ہوتا کہ وزیر اعظم شہباز شریف تو چپ ہیں وہ تو سامنے ہی نہیں آرہے۔
رانا ثنا اللہ کے مطابق بہرحال نواز شریف کی اس حکمت عملی نے اچھا تاثر چھوڑا ہے۔
