ہرنائی،طور خان تنگی کے زیتون جنگل میں آگ لگنے سے سینکڑوں درخت جل کر راکھ

آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، حکومت سے فوری حفاظتی اقدامات کا مطالبہ
ہرنائی(قدرت روزنامہ) ہرنائی طور خان تنگی کے پہاڑوں میں واقع زیتون کے قدرتی جنگل میں شدید آگ لگ گئی ہے، جس سے سینکڑوں زیتون اور دیگر قیمتی درخت جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ ہوا کی تیز رفتاری کے باعث آگ تیزی سے جنگل کے مختلف حصوں میں پھیل رہی ہے۔آگ لگنے سے پہاڑوں میں مال مویشی چرانے والے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکومتی حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ زیتون کے جنگل کو بچانے کے لیے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔