کوئی بھی پاکستانی جس کے پاس حج کی اجازت نہیں ہے وہ مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ نہ جائے،سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما ء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ الحمدللہ اس وقت حجاج کرام مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور منی سے ہوتے ہوئے وہ عرفات کے میدان میں پہنچیں گے،سعودی عرب کی حکومت کے فیصلے کے مطابق جس کو عالم اسلام کے تمام ممالک کی اور فقہا ، علما کی تائید حاصل ہے، اس سال 60 ہزار سعودی اور غیر سعودی حجاج جو سعودی عرب کے اندر موجود ہیں وہ حج کریں گے،جو افراد بغیر این او سی، بغیر تصریح کے حج کیلئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں یا حج کرنا چاہتے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسا قطعی طور پر شرعاً اور قانوناً جائز نہیں ہے، بغیر اجازت کے اور ان حالات میں مشاعر مقدسہ میں داخل ہوں،لہٰذاہم سعودی عرب کی حکومت، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان، سعودی عرب کی وزارت خارجہ، سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ، وزارت مذہبی امور، وزارت صحت ان سب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، تمام پاکستانیوں سے بالخصوص اور مسلمانوں سے بالعموم یہ گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ بغیر اجازت کے، بغیر نظم کے حج کی کوشش نہ کریں کیونکہ اگر آپ گرفتار ہوتے ہیں تو اس سے آپ کیلئے، آپ کے اہل خانہ کیلئے، آپ کے سفارتخانہ کیلئے، آپ کے ملک کے لیے پریشانی ہوتی ہے . ان شا اللہ یہ وبا ء ختم ہو گی اور اگلے سال باذن اللہ ہم سب لبیک اللھم لبیک کی صدائیں لگاتے ہوئے ہم حج پر جائیں گے .

میں ایک بار پھر گزارش کروں گا کہ کوئی بھی پاکستانی جس کے پاس حج کی اجازت نہیں ہے، جو حج کے نظم میں نہیں ہے وہ مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں نہ جائے . . .

متعلقہ خبریں