عائشہ عمر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین دیکھ کر حیران

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

عائشہ عمر نےاپنی مزاحیہ اداکاری کی بدولت ڈرامہ انڈسٹری میں اچھی اداکاری کی،ان کے مشہور ڈراموں میں بلبلے اور زندگی گلزار ہے قابلِ ذکر ہیں،عائشہ عمر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی متحرک رہتی ہیں، اکثر اپنے مداحوں کیلئے تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ عمر پانی میں موجود ہیں اور کچھوؤں کو کچھ کھلا رہی ہیں اور اس دوران اداکارہ سمندری کھانے کے فوائد بھی بتا رہی ہیں۔

کچھ روز قبل عائشہ عمر نے شعیب ملک کیساتھ فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں تھیں جس پر صارفین نے خوب تنقید کی، جب کہ کچھ افراد نے دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع کردیں۔ایک صارف کی جانب سے عائشہ عمر کی شئیر کردہ تصویر پر کمنٹ کیا گیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟اداکارہ اس تبصرے کو نظر انداز نہیں کرسکیں اور جواب میں کافی طویل کمنٹ کیا۔

جس پر جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر نے لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔عائشہ عمر نے کمنٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

8 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

9 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

9 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

9 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

9 hours ago