سوات میں قائم نواز شریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کر دیا گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)سوات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کر دیا گیا . نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا کی جا نب سے نواز شریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے .

مراسلے میں بتایا گیا ہےکہ نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی ہسپتال کا نیا نام میاں گل عبدالحق جہانزیب ہو گا جس کی منظوری وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی . خیال رہے کہ نواز شریف کڈنی ہسپتال کا نیا نام ریاستِ سوات کے آخری والی میاں گل عبدالحق جہانزیب المعروف والی صاحب کے نام سے منسوب کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں