جیل میں ٹی وی ملتا ہے لیکن چلتا صرف پی ٹی وی ہے ، اخبار نہیں ملتا، ہم سے پوچھو تم نے ہمیں جیل بھیجا تھا : خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ جیل میں اخبار اور ٹی وی نہ ملنا اذیت میں شامل ہے ، بیوی سے ملاقات کراؤ یہ سسرال گیا ہوا ہے ، نوازشریف بیوی سے بات کروانے کو کہتا رہا اور بیوی دنیا سے رخصت ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے ایکس پر جاری پیغام میں نام لیئے بغیر ہی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جیل میں ٹی وی ملتا سب کو ہے لیکن صرف پی ٹی وی چلتا ہے ، کوئی اخبار نہیں ملتا، ہم سے پوچھو تم نے جیل بھیجا تھا ، ننگےفرش پر جنوری کے مہینے میں ایک کمبل بچھانے کو ملتا تھا ، امریکہ سے بھڑکیں مارتا تھا جیل میں سہولتیں واپس لینے کی ، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ۔
