ثانیہ مرزا نے اپنی ٹانگوں کو جسم سے الگ کردیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی حالیہ پوسٹ سے مداحوں کو حیران کردیا۔ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ مرزا کی ٹانگیں نظر آرہی ہیں جبکہ اُن کے ساتھ ایک پُتلا رکھا ہوا ہے۔ثانیہ مرزا کے ساتھ رکھے ہوئے پُتلے کی صرف ٹانگیں ہیں اور تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے اُنہوں نے اپنے جسم سے اپنی ٹانگیں الگ کردی ہیں۔
شعیب ملک کی اہلیہ نے اپنی تصویر کو ایک مزاحیہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے سوچا کہ میں اپنی ٹانگوں کو تھوڑا سا وقفہ دوں۔‘ثانیہ مرزا نے صرف دو گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ ثانیہ مرزا کی تصویر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔